ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی:مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی تصویر واٹس ایپ پر پوسٹ ہونے کولے کر طلبا کے درمیان جھڑپ

سرسی:مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی تصویر واٹس ایپ پر پوسٹ ہونے کولے کر طلبا کے درمیان جھڑپ

Fri, 17 Feb 2017 19:36:43    S.O. News Service

سرسی:17/فروری    (ایس او نیوز)پچھلے کچھ دنوں سے سرسی میں شرپسندوں کی جانب سے تنفر کی ہوا پھیلا کر فرقہ وارانہ ماحول پید اکرنے کی کوششیں لگاتار انجام دی جارہی ہیں۔ واٹس ایپ پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی تصویر پوسٹ کرنے والے طالب علم سے جب ایک دوسرے مذہب کے طالب علم نے  اعتراض جتاتے ہوئے سوال کرنے پر حملہ کئے جانے کا تازہ واقعہ سرسی شہر  کے ایم ای ایس ،آر این شٹی پالی ٹکنک کالج میں جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا ہے۔ معاملے کو لے کر شہر کے مارکیٹ پولس تھانے میں دونوں طلبا کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

کالج کے فائنل سمسٹر کے متعلم سکندر محمد اسحق کے واٹس اکاؤنٹ پر سومنت نامی نوجوان نے ہتک آمیز اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی برقعہ کی ایک تصویر پوسٹ کیا۔ سکندر نے سومنت سے پوسٹ کی گئی تصویر کے متعلق سوال کیا تو وہیں پر موجود ایک اور طالب علم چنمیا شٹی نے سکندر کا شرٹ کھینچ کر پھاڑ کر حملہ کئے جانے کی بات ساتھی طلبا نے کہی ہے۔ حملہ کا شکار ہوئے سکندر شہر کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں طلبا کے خلاف مارکیٹ پولس تھانے میں پولس نے کیس درج کرلیا ہے۔

 


Share: